ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکواش چیمپئن شپ:3 بہنوں نے پاکستان کا نام روشن کردیا

پشاور:تین بہنوں نے اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی 3 بہنوں نے اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پرچم کو بلند کردیا۔ مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی نے اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تینوں بہنوں میں سے ماہ نور علی نے فائنل میں بھارت کی دیونشی جان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔

اسی طرح سحرش علی اور مہوش علی نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پاکستان کی تینوں بہنوں کی یہ شان دار کامیابیاں نہ صرف ان بہنوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں