English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال لیگ کوبہترین لیگ قراردیا

القمر

لزبن (اسپورٹس ڈیسک )پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال لیگ کو فرانس کی لیگ 1 سے زیادہ بہتر قرار دیدیا۔ایک تقریب میں شرکت کے دوران النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں لیکن دیگر فٹبالرز کو سعودی عرب یہاں آکر کھیلنا چاہیے۔رونالڈو نے فرانسیسی لیگ 1 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سعودی پرو لیگ اس سے زیادہ بہتر ہے۔اسٹار فٹبالر نے سعودی فٹبال لیگ میں خاص طور پر سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں، لیگ وقت کیساتھ ساتھ توانا ہورہی ہے۔ اس سے قبل گلوب ساکر دبئی ایوارڈز میں رونالڈو کو مشرق وسطی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اور انہیں ٹاپ گول اسکورر آف آل ٹائم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے