پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔
ایک بیان میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل جیتوں گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں بڑے ایونٹس آرہے ہیں ان میں شرکت کروں گا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

