ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد ونٹر کوچنگ کیمپ موثر ثابت ہوگا، ارشاد چانڈیو

حیدرآباد: انڈر16ونٹر کوچنگ کیمپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ارشاد چانڈیو کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرتے ہوئے

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایت اور صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی زیرِ سرپرستی حیدرآباد میں فری انڈر 16 کوچنگ کیمپ 2024 اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ضمن میں شہید امید علی قائم خانی اسپورٹس کمپلیکس حیدرآباد میں شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد ارشاد علی چانڈیو تھے جبکہ انفارمیشن آفیسرز صوبیہ سلیم،غلام شبیر، سابق ڈی ایس او حیدرآباد ارشاد علی مخدوم اعزازی مہمان تھے جن کاآرگنائزنگ سیکریٹری و ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد میڈم مریم کیریو نے کووآرڈینیٹر فیضان شیخ، ایسوسی ایٹ سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ اور کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ مریم کیریو نے کہا کہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کیلئے فٹبال، جمنا سٹکس، باکسنگ، اسکیٹنگ اور منتخب تفریحی کھیل کے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب سے مہمانِ خصوصی ارشاد علی چانڈیو، پرویز احمد شیخ اور سید محمد ندیم نے بھی خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مذکورہ کیمپ کا انعقاد سودمند ثابت ہوگا اور اسکے دور رس نتائج بہت جلد نظر آنے لگیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں