ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رونالڈو کے ماورہ کو انسٹاگرام پر بھیجے گئے میسج کا راز کھل گیا

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں فٹبال کے عالمی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام پر نئے سال کی مبارکباد موصول ہوئی۔

ماورہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا اور ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں رونالڈو کے اکاؤنٹ سے بظاہر انہیں نیا سال مبارک کہا گیا تھا۔ اداکارہ نے اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا، "میرا سال تو بن گیا” اور رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا۔

تاہم، کچھ دیر بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ پیغام رونالڈو کی جانب سے ذاتی طور پر نہیں بھیجا گیا تھا، بلکہ یہ انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل فیچر کے ذریعے بھیجا گیا تھا، جس کا مقصد ان کے ہزاروں فالوورز کو عمومی پیغام دینا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا ماورہ نے واقعی اس پیغام کو رونالڈو کا ذاتی پیغام سمجھا یا محض مزاح کے طور پر اسے شیئر کیا؟

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں