کراچی:چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو 12 جنوری تک کھلاڑیوں کے نام جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈز کے نام آئی سی سی میں جمع کرانے ہوں گے۔
یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہوگا، تاہم ان ٹیموں کو اپنے اسکواڈز میں تبدیلی کا اختیار بھی حاصل ہے اور انہیں 12 فروری تک حتمی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کے حوالے کرنے کی آخری تاریخ دی گئی ہے۔

