
کیپ ٹائون (اسپورٹس ڈیسک )دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے دن 4وکٹوں کے نقصان پر 316رنز بنالیے۔ ٹیمبا بوومااورریان نے نے اپنی سنچریاں مکمل کرلیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، سلمان آغا اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم میں شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جب کہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔
