ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روہت شرما نے خود سڈنی ٹیسٹمیں آرام کرنیکا فیصلہ کیا ،کپتان

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ سڈنی میں شروع ہوگیا جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بھارت نے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حیران کن طور پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ بمراہ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، بمراہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی اور میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آکاش دیپ کی جگہ پراسدھ کرشنا کو کھلایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں