ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کی ٹیم19برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی، ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا، سیریز کے دونوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2006میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں