English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

fined in Cape Town Test

کیپ ٹاؤن: ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔ میچ میں سلو اوور ریٹ کی غلطی کو کپتان شان مسعود نے تسلیم بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے