ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ویسٹ انڈیز تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیزکے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ10 جنوری کواسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔امام الحق پاکستان شاہینزکی قیادت کرینگے، دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ موسی خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جنہوں نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہینز 7جنوری کو اسلام آباد کلب میں اپنی ٹریننگ شروع کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 اور 9 جنوری کو ٹریننگ سیشنز کرے گی۔پاکستان شاہین اسکواڈ میں امام الحق کپتان ،احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسی خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر اور سعد خان شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں