ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کپتان شان مسعود نے27سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 27 برس بعد ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کی فالو آن اننگ میں 145رنز کی باری کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بلے باز کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل سابق پاکستانی آل رائونڈر اظہر محمود نے 1998میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 136رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ شان مسعود جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں