کابل(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔ ترجمان افغان کرکٹ بورڈ سید نسیم سادات نے اس حوالے سے بتایا کہ یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے اور وہ چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹورکیکام کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی نے یونس خان کو چمپئنز ٹرافی کے لیے مینٹور کی ذمہ داری دی ہے، وہ چمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ یونس خا ن اس سے پہلے افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
