ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماو?نٹ ونسن کو سر کیا ہے۔ اسد میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔ماو?نٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہے جبکہ اسے دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی ا?خری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔ پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کے لیے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں