English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ٹرمپ کا سمندری طوفان سے متاثرہ نارتھ کیرولائنا کا دورہ

صدر ٹرمپ نے جمعے کو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہلے نارتھ کیرولائنا پہچنے اور پھر لاس اینجلس جانے والے ہیں۔ نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل میں انہوں نے متاثرہ آبادیوں کے لیے ہر ممکن وفاقی مدد کا وعدہ کیا۔

پیر کے روز اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے اس علاقے میں ستمبر میں آنے والے سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریوں سے نمٹںے کے لیے وفاقی ادارے فیڈرل ایمرجینسی منیجمنٹ ایجنسی(FEMA) کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔

متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں پر بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے متاثرین کی مدد کی فراہمی میں تیزی لانے کا وعدہ کیا۔

سمندری طوفان ہیلین سے نارتھ کیرولائنا میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور بہت سے متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ 27 ستمبر 2024

سمندری طوفان ہیلین سے نارتھ کیرولائنا میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور بہت سے متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ 27 ستمبر 2024

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ قدرتی آفات سے نمنٹے کے لیے وفاقی ایمرجینسی منیجمنٹ ایجنسی فیما(FEMA) پر انحصار کرنے کی بجائے ریاستوں کو فنڈز دیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم فیما کو ختم کرنے کی سفارش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نارتھ کیرولائنا کے مغربی حصے میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے بحالی میں مدد کے لیے کافی کام نہیں کیا۔

لاس اینجلس کی ایک آبادی پیلیسڈز میں آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی پھینکا جارہا ہے۔ ۔

لاس اینجلس کی ایک آبادی پیلیسڈز میں آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی پھینکا جارہا ہے۔ ۔

نارتھ کیرولائنا کے بعد ٹرمپ آگ کی لپیٹ میں آنے والے شہر لاس اینجلس کے دورے پر جانے والے ہیں جہاں اب بھی کئی علاقوں میں آگ بھڑک رہی ہے اور 16000 سے زیادہ مکان اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔


 کیلی فورنیا میں ایک فائر فائٹر جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ 21 جنوری 2025

 کیلی فورنیا میں ایک فائر فائٹر جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ 21 جنوری 2025

مقامی حکام کے مطابق 7 جنوری کو شروع ہونے والی جنگل کی آگ سے اب تک کم ازکم 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک آگ بھڑک رہی ہے ۔ تیز اور خشک ہواؤں کے باعث آگ کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

(اس خبرکی معلومات رائٹرز سے لی گئیں ہیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے