English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلین اوپن، ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اورمیڈیسن کیز سنگلز فائنل میں

القمر

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چمپئن آرینا سبالینکاور امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئیںجبکہ پولینڈ کی نامور ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ٹو ،میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک اور ہسپانوی ٹینس اسٹار پالا بدوسا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ دفاعی چمپئن آرینا سبالینکانے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار پالا بدوسا کو شکست دی جبکہ امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز نے پولینڈ کی نامور ٹینس اسٹارآئیگا سویٹیک کو شکست دے کر اپنے کیریئر کے دوسرے بڑے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنزسنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکانے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس اسٹار پالا بدوسا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے