لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا، ٹیم کی قیادت 29سالہ سعود شکیل کے سپرد کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ 5 سیزنز کے دوران مسلسل ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں کو چند روز قبل اس وقت سرپرائز دیا جب سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم سے ہی نکال دیا گیا، بعد ازاں انہیں پلیئرز ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ اب اطلاعات کے مطابق ٹیم کے کوچ شین واٹس کی عدم دستیابی کے باعث سرفراز احمد کو ٹیم کا کوچ تعینات کیا جا سکتا ہے۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینیجمنٹ نے گزشتہ سال سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد اس سال دوبارہ ٹیم کا کپتان تبدیل کر دیا۔

