English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے معاہدہ ختم

برازیل کے معروف فٹبالر نیمار جونیئر کا سعودی پرو لیگ کی ٹیم الہلال سے معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم ہوگیا۔

نیمار کا اگست 2023 میں الہلال کے ساتھ 90 ملین یورو میں معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت وہ دو سال کے لیے اس کلب کا حصہ بنے تھے۔

بدقسمتی سے، انجری کے سبب نیمار جونیئر الہلال کے لیے صرف سات میچز ہی کھیل سکے۔

الہلال کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نیمار کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے کلب کے لیے کیے گئے تمام کاموں کو سراہتے ہیں۔

تاہم، معاہدے کی منسوخی کی کوئی خاص وجہ ابھی تک واضح نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے