آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دے لیا۔
اسٹیو اسمتھ نے یہ اہم سنگ میل آج سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا رن بنا کر عبور کیا اور ساتھ ہی اس میچ میں سنچری بھی اسکور کی، بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ 9999 رنز پر آؤٹ ہو کر یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر پائے تھے۔
اسٹیو اسمتھ نے 10 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 205 ٹیسٹ اننگز کھیلیں، انہوں نے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔
ساتھ اسٹیو اسمتھ دنیا کے 15 کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

