English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: چیئرمین پی سی بی

Mohsin Naqvi will not disappoint the nation regarding

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے، جب کہ کرسیوں کی تنصیب کے آخری مرحلے میں ہے، جو کہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ایونٹ کو یادگار بنائیں گے، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

یاد رہے کہ 19 فروری سے شروع  چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے