English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیراعظم سے کراٹےچمپئن فاطمہ خان کی ملاقات

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان کی نوجوان کراٹے چمپئن فاطمہ احمد خان نے ملاقات کی ۔قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو کم عمر میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے