ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پیرمیں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں شدید درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے، لوکی فرگوسن بالنگ لائن کا اہم حصہ تھے انکی انجری سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے تاہم کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے پرامید ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں