English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے کمنٹری پینل میں اطہر علی، وسیم اکرم ، این اسمتھ، رمیز راجا، سنیل گواسکر، این بشپ ،میتھیو ہیڈن، ناصر حسین  اور ایرون فنچ  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دنیش کارتک، پومیلیلو موبنگوا ،کیٹی مارٹن، سائمن ڈول اور بازید خان کمنٹری کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل میں ڈیل اسٹین، روی شاستری، میل جونز، قیس نائیڈو، مائیکل ایتھرٹن، این وارڈ اور شان پولاک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے