ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجب بٹ کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دے دیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔

اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں احاطہ عدالت میں داخل ہوئے۔ گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت ملنے کے سوال پر رجب بٹ نے کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں ہے، لفٹ لی ہے۔

گاڑی چلانے والے شخص نے کہا کہ یہ میری گاڑی ہے، میں نے ویسے ہی ان کو ساتھ بیٹھا لیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں