English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد انتقال کرگئے

القمر

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد محمد اکرم انتقال کر گئے۔ جنید اکرم نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی، جس میں انہوں نے والد کے بچھڑنے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

اپنی پوسٹ میں جنید اکرم نے لکھا کہ ان کے والد نے آج اس دنیا سے رخصت اختیار کی۔

ان کے مطابق محمد اکرم نے اسی برس سے زائد عمر پائی اور ایک ایسی زندگی گزاری جو بامقصد، بھرپور اور انسان دوستی سے لبریز تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی مہربانی اور شفقت نے بے شمار لوگوں کے دلوں کو متاثر کیا اور وہ اپنی نیکی اور اخلاق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

جنید اکرم نے مزید لکھا کہ ان کے والد اپنے پیچھے قیمتی تعلیمات اور خوبصورت یادیں چھوڑ گئے ہیں جو آنے والی نسلوں تک زندہ رہیں گی۔ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے والد کے لیے محبت بھرے الفاظ تحریر کرتے ہوئے لکھا: ’’شکریہ ابو، ہر چیز کے لیے۔‘‘

جنید اکرم نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور اس مشکل وقت میں اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے