English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت نے فلم فنڈز کیلیے نئی شرائط عائد کردیں، پروڈیوسرز پریشان

القمر

پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کے خواہش مند فلمسازوں کیلیے نئی شرائط عائد کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے فلمسازوں کیلیے مختص فنڈ کے حصول کیلیے نئی شرط رکھ دیں ہیں۔

حکومت نے پنجاب فلم فنڈ کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور مکمل ٹیم کی تفصیلات لازمی قرار دے دی جبکہ فلم ڈائریکٹر، اکاؤنٹس آفیسر، آرٹ ڈائریکٹر، کیمرہ مین، ساؤنڈ ریکارڈسٹ اور ایڈیٹر کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

حکومت نے فلم فنڈ کے لیے درخواست گزار کو مالی صلاحیت ثابت کرنا لازم قرار دے دیا ہے جبکہ درخواست گزار کیلیے ایک سال کا بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔

فلم بجٹ کے لیے کم از کم 50 فیصد رقم بینک بیلنس یا کریڈٹ سہولت میں دکھانا لازمی دے دیا گیا اور ریلیز شدہ فلم ہونا شرط قراردے دی گئی ہے۔


Express News

اسٹیج ڈراموں میں نامناسب ڈانس پر نسیم وکی نے تلخ حقیقت بیان کردی


Express News

لاہور؛ اسٹیج ڈراموں میں فحش رقص اور نامناسب لباس پر اداکاراؤں کو انتباہی نوٹس


Express News

شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ

حکومت نے فلم ریلیز کے لیے سنسر بورڈ سرٹیفکیٹ اور تشہیری ثبوت مانگے ہیں جبکہ کم از کم ایک سینما میں فلم کی نمائش لازمی قرار دی اور باکس آفس کامیابی اور منافع کے آڈٹ شدہ مالی ریکارڈ بھی طلب کی ہے۔

حکومت نے بین الاقوامی پریمیئر یا انٹرنیشنل اسکریننگ کو اضافی اہمیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب فلم فنڈ کا حصول شرائط کے بعد پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ردعمل دیتے ہوئے فلم فنڈ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب فلم فنڈ کے حصول کے لئے سخت شرائط سامنے آنے پر پنجاب فلم پروڈیوسرز کی بڑی تعداد مشکل میں آگئی اور درخواستیں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے