ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ کی ساتھی اداکارہ انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ‘ریڈی’ کی ساتھی اداکارہ پروینا دیشپانڈے کینسر سے طویل جنگ کے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ پروینا دیشپانڈے فلم ’ریڈی‘، ’ایک ولن‘، ’جلیبی‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ 

ان کے اہلِ خانہ نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں کہ پروینا دیشپانڈے 17 فروری 2026 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں‘۔  

فلمی کیریئر

پروینا دیشپانڈے کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے ہندی اور مراٹھی فلموں، ٹی وی ڈراموں، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ جب کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔

پروینا دیشپانڈے 2019 سے ملٹی پل مائیلوما (بلڈ کینسر) میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے تک اس مرض سے لڑتی رہیں، 17 فروری 2026 کو ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں