English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا: مولانا فضل الرحمان

القمر

مردان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست اِس کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کا پاکستان میں بیٹھ کر امن کی تلاش خوش آئند ہے۔ امریکہ اور ایران پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن تلاش کر رہے  ہیں، پاکستان نے جو کردار ادا کیا، ہم 78 سال سے اس کے متلاشی تھے۔یہ بات انہوں  نے  خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جے یوآئی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام اگر خوداعتمادی ہو تو پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت بھی کر سکتا ہے، حکمرانوں نے احتجاج کے باعث غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر احتجاج موخر کیا۔ ہم پاکستان میں مہمانوں کی عزت کے قائل ہیں، حکومت نے عالمی دباؤ کے تحت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا، غریب عوام کے خلاف فیصلے واپس لیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 25 کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اور امت کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے، 78 سال سے پاکستان کو عالمی اثر و رسوخ کے تحت رکھا گیا، حقیقی آزادی، خودمختاری اور قومی خود اعتمادی ہمارا مؤقف ہے۔

سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل کا خاتمہ مظلوم فلسطینیوں اور امت مسلمہ کی خواہش ہے، مودی اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے