اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم امور، عالمی صورتحال اور خطے میں امن و امان سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، اسلم غوری، اسعد محمود اور اسجد محمود بھی شریک تھے۔
