English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید مہلت دینے کا پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

القمر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے 180 دن کی مہلت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی و انتظامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے باعث مزید وقت درکار ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت ضروری نہیں، جبکہ موسم اور سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر تاخیر کرنا قابل قبول نہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا مؤقف غیر تسلی بخش ہے، اس لیے مہلت دینے کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے