English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا عدالتی حکم

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن کے ایک سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے سے وضاحت طلب کر تے ہوئے عدالت نے خبردار کیا کہ آئندہ سماعت سے قبل پنشن ادا نہ کی تو ایم ڈی کو ذاتی حیثیت طلب کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق درخواست پی آئی اے کے سابق ملازم مصطفیٰ انصاری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں 2002 میں ایک اسکیم کے تحت ریٹائر کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پنشن سمیت دیگر مراعات تو فراہم کی گئیں تاہم گزشتہ 24 برس کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے گئے۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ آیا کسی ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون موجود ہے؟ اس پر ملازم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دیگر تمام ملازمین کو باقاعدگی سے پنشن دی جا رہی ہے۔پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے