English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ، یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور

القمر

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کے ممکنہ طور پر نیٹو سے انخلا کے خدشے نے یورپ کو متبادل دفاعی حکمت عملی تیز کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یورپی نیٹو‘ کے تصور کے تحت یورپی ممالک کمانڈ اور کنٹرول میں زیادہ فعال کردار سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد نیٹو کا متبادل بنانا نہیں بلکہ امریکی انخلا کی صورت میں دفاعی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

اخبار کے مطابق جرمنی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی نے اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیانات، ممکنہ علیحدگی اور گرین لینڈ سے متعلق دھمکیوں نے یورپی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق جنگی صورتحال پر امریکا اور یورپ کے اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو متاثر کیا ہے۔ یورپی ممالک فضائی دفاع، لاجسٹکس، انٹیلیجنس اور فوجی قیادت جیسے شعبوں میں خلا پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ لازمی فوجی سروس کی بحالی اور دفاعی پیداوار میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق سب سے بڑا چیلنج امریکی جوہری تحفظ اور سیٹلائٹ و انٹیلیجنس نظام کا متبادل تیار کرنا ہے، جبکہ فرانس اور جرمنی کے درمیان یورپی جوہری دفاع کے دائرہ کار کو بڑھانے پر ابتدائی بات چیت اس نئی حکمت عملی کا حساس ترین پہلو قرار دی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے