English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلورو میں 40 منٹ کی بارش، سیلابی صورتحال؛ 10 افراد ہلاک

القمر

بھارتی شہر بنگلورو میں صرف 40 منٹ کی موسلادھار بارش نے شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے اور مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھٹنوں تک پانی جمع ہو گیا۔ شہر میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے 48 گھنٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے