English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طارق ملک دنیا کے 25 بہترین ڈیجیٹل شناخت ماہرین میں شامل

القمر

نادرا کے سابق چیئرمین اور ورلڈ بینک کے موجودہ مشیر طارق ملک کو ڈیجیٹل شناخت اور پبلک انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں دنیا کے 25 بہترین ماہرین میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے OKTA نے دنیا بھر سے ایسے 25 ماہرین کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے ڈیجیٹل شناخت، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹرسٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان ماہرین کے نام اور تصاویر 4 مئی کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی اسکرین پر بھی پیش کیے جائیں گے۔

طارق ملک اس وقت ورلڈ بینک کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ اقوام متحدہ اور نادرا میں بھی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وہ پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل نظام کے بانیوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طارق ملک نے پاکستان میں نادرا کے ڈیجیٹل شناختی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اور ان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے