English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

القمر

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سفارت خانے کے مطابق یہ اقدام تکنیکی خرابی کے باعث کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ کی پراسیسنگ فی الحال روک دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سروس بحالی تک شہریوں کو پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے معاملات میں تاخیر کم سے کم ہو سکے۔

سفارتخانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تکنیکی مسئلہ حل ہوتے ہی سروس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے