English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ : یہودیوں پر تشدد کیخلاف قوانین میں تبدیلی

القمر

لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایسے فلاحی اداروں کو بند کرنے کے لیے سخت قوانین متعارف کرائیں گے جو یہود مخالف انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کا ملک میں داخلہ روکا جائے گا۔ مذکورہ صورتحال سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایران جیسے ممالک سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید سخت قوانین متعارف کرائیں گے۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں یہودیوں پر تشدد روکنے کے لیے سخت قوانین متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے 2 یہودیوں پر چاقو سے حملہ دہشت گردی تھا، جس کی وجہ سے یہودی اب اپنی شناخت ظاہر کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ حکومت ان علاقوں میں پولیس کی موجودگی بڑھائے گی۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے