English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے چناب میں پانی کی کمی، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی

القمر

اسلام آباد میں پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی پر بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی کمی سندھ طاس معاہدہ کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس معاملے پر اپنے بھارتی ہم منصب سے فوری تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ پانی کی کمی کی وجوہات واضح کی جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اس معاملے کو معاہدے کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اٹھائے گا اور اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے