ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2025 میں پاکستان میں 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں، انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری

پاکستان میں سال 2025 کے دوران صنفی تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خواتین کے خلاف سائبر ہراسگی کے 2,586 کیسز رپورٹ ہوئے اور 470 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی، جس میں ملک کی مجموعی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنیادی حقوق کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان 143 ممالک میں 130ویں نمبر پر رہا، جبکہ سزائے موت کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ 2025 میں دہشت گردی کے 1,272 واقعات اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 3,417 افراد جان سے گئے اور 2,134 زخمی ہوئے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق ملک بھر میں 1,155 پولیس مقابلوں میں 1,696 افراد مارے گئے، جن میں سے صرف سی ٹی ڈی پنجاب کے 1,128 مقابلوں میں 977 ہلاکتیں ہوئیں۔ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ کر 171 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بیرون ملک 21,600 پاکستانی قید ہیں، جبکہ بھارتی جیلوں میں 738 پاکستانی، جن میں ماہی گیر بھی شامل ہیں، موجود ہیں۔

عالمی جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان 148 ممالک میں 145ویں نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو تشدد کے نتیجے میں 1,332 خواتین قتل ہوئیں، ریپ کے 3,815 کیسز سامنے آئے، جبکہ خواتین کے خلاف سائبر ہراسگی کے 2,586 واقعات اور غیرت کے نام پر 470 قتل رپورٹ ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں