ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا:21افراد ہلاک

ہنان : چین کے صوبے ہنان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکہ گزشتہ روز لیو یانگ شہر کی فیکٹری میں ہوا جسے آتش بازی کی صنعت کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔جہاں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں اور دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل بھی دیکھے گئے۔

 صدر شی جن پنگ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ حکام نے کمپنی کے ذمہ دار شخص کو حراست میں لیکر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 شی جن پنگ نے افسوسناک واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اہم صنعتوں میں خطرات کی نشاندہی اور کنٹرول کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں