English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

القمر

گلگت بلتستان : الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کے لیے اہم سرکلر جاری کر دیا۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کے دوران عوامی املاک پر وال چاکنگ اور نقش نگاری پر مکمل پابندی عائد کردی،سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے وال چاکنگ پر الیکشن کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وال چاکنگ سے سرکاری املاک کی خوبصورتی متاثر اور ماحولیاتی حسن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے جانب سے انتخابی مہم کو ماحول دوست بنانے کی ہدایتکرتے ہوئے سڑکوں، پلوں اور سرکاری عمارتوں پر کسی بھی قسم کی تحریر یا گرافٹی کرنا ممنوع قرار اور انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

دوسری جانب سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی مانیٹرنگ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی، امیدواران انتخابی مہم کے لیے قانونی اور ماحول دوست ذرائع اختیار کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے