ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑا ریلیف، اربوں روپے کے ٹیکس جرمانے اور سرچارج معاف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اربوں روپے کے ٹیکس جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج معاف کر دیے ہیں، جسے نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا 8 ارب 76 کروڑ 59 لاکھ 72 ہزار روپے کے جرمانے اور سرچارج مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں، اس اقدام کا مقصد نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانا اور ممکنہ خریدار کے ساتھ معاہدے کی شرائط کو بروقت مکمل کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ رعایت انکم ٹیکس آرڈیننس2 ہزار ایک کے سیکشن ایک سو 83 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دی گئی ہے، اس کے ساتھ چند شرائط بھی منسلک کی گئی ہیں تاکہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کو30 جون2 ہزار25 تک کے واجب الادا اصل ٹیکس واجبات جو 8 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد ہیں، چار سال کے عرصے میں ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے لیے شیئر پرچیز معاہدے کی تکمیل کے بعد ایک سال کی رعایت دی جائے گی، جس کے بعد باقی رقم مساوی سالانہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں