ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی والے مودی کی زبان بول رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

 ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت سیاسی جماعتوں پہ آزمائش کے وقت آئے۔ لیڈر پھانسی لگے کئی بار قید ہوئے جلاوطن ہوئے۔لیکن کبھی ایسا نہ ہوا کے جماعت ملک دشمن ہو جائے لیڈر اور ورکر پاکستان دشمن ہوجائیں۔ بھارت کے ہمدرد بن جائیں ۔

قوم بھارت کے خلاف فتح جشن منا رہی ہے، تحرہک انصاف کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

 وطن کے شہداءاور غازیوں کے ساتھ یکجہتی سے گریزاں ہیں، وطن کا برا چاہتے ہیں مودی کی محبت میں گرفتار وطن فروشی کر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں