ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی سربراہ Vicky Hartzler نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث بھارت کو خصوصی تشویش رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

واشنگٹن میں معرکۂ حق کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکی ہرٹزلر نے کہا کہ جب بھارت کے ساتھ تجارت پر بات کی جائے تو وہاں مسیحیوں اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا جانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو ایسے قوانین میں تبدیلی لانی چاہیے جو مذہبی آزادی کے اصولوں سے متصادم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وکی ہرٹزلر نے کہا کہ کشمیریوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں