English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق

القمر

سوات میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ملم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جارہی تھی کہ گناجیر کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، جن کے دوران 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے