English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹوبہ ٹیک سنگھ: رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایم پی اے زخمی

القمر

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے، جبکہ حملے میں 3 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق رجانہ میں ایوب گادھی کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ان کے تین ساتھی جان سے گئے جبکہ ایوب گادھی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی رکن اسمبلی کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس افسر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے