ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا میں خوفناک حادثہ، موٹرسائیکل ٹریفک لائٹ کے کھمبے پر جا لٹکی

برٹش کولمبیا کے علاقے ڈیلٹا کی سرحد کے قریب ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں کار اور اسپورٹس بائیک کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سڑک سے اچھل کر ٹریفک لائٹس کے کھمبے پر جا لگی اور وہیں لٹکی رہ گئی۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود جانبر نہ ہو سکا، جبکہ کار میں موجود شخص محفوظ رہا۔

واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جن میں موٹر سائیکل کو کھمبے پر لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور حیرت کا اظہار کرتے رہے۔

بعد ازاں حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور موٹر سائیکل کو کرین کی مدد سے نیچے اتار لیا۔ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں