English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

القمر

کوہاٹ:  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل،کوہاٹ کےقریب بہادر شہری نے اپنی  جان قربان کر کے مقامی آبادی کوبڑی تباہی سے بچا لیا ۔

میڈیاذرائع کے مطابق دہشت گرد خارجی کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا ۔ شہید لیاقت نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر نہ صرف چیک پوسٹ بلکہ اردگرد موجود متعدد قیمتی جانوں کو بھی بچایا ۔ بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید لیاقت پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کا مقصد قریبی چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں خوارج شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم افواج ، پولیس اور بہادر عوام ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ۔

علاقہ مکینوں اور حکام نے شہید لیاقت کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے