English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوشہرہ میں باڑ لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

القمر

نوشہرہ: میاں عیسیٰ میں راستے پر باڑ لگانے کے تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق کے چار بھائی زاہق، واحد، صالح اور محمد علی شامل ہیں جبکہ دوسرے فریق سے زرغون شاہ اور ان کے دو بیٹے ماجد اور ظہور بھی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک فریق اپنے گھر کے سامنے باڑ لگا رہا تھا، جس پر دوسرے فریق سے تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھ کر مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے