English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوہاٹ میں خودکش بمبار کوروکنے والے کو ستارہ شجاعت عطا،ایوارڈشہید لیاقت کی والدہ نے وصول کیا

القمر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نواز ا۔

ستارہ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے جسےقوم کےبہادر سپوت لیاقت علی شہیدکا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا، لیاقت علی کے اہلخانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر لایا گیا۔

لیاقت علی شہید نے خوشحال گڑھ کے مقام پر خودکش حملہ آور کو روک کر مذموم عزائم ناکام بنائے، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، انکی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے روشن مثال ہے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری دی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے