English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر بال روم کی لاگت سے متعلق سوال کرنے والی خاتون صحافی کو سخت جواب دیتے ہوئے احمق قرار دے دیا۔

چین کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بال روم کا سائز دگنا کیا گیا ہے کیونکہ اس کی ضرورت تھی۔ اس دوران ایک خاتون صحافی نے نشاندہی کی کہ منصوبے کا بجٹ بھی دگنا ہوگیا ہے۔

اس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا، “تم اسمارٹ نہیں ہو، احمق ہو۔ ہم نے بال روم کا سائز بڑھایا ہے اور اسے مقررہ بجٹ کے اندر وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔”

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایران سے متعلق معاملات پر بھی بات کی اور کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، تاہم ان کے بقول انہیں ایران کے معاملے پر چین کی مدد کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک بہترین شخصیت ہیں جبکہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے